30 نومبر 2014 - 12:42
 عالمی اسلامی ذرائع ابلاغ قائم کرنے کی ضرورت پر تاکید

مجلس خبرگان رہبری یا ماہرین کی کونسل کے اراکین نے عالمی اسلامی ذرائع ابلاغ قائم کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ علی اصغر دستغیب نے ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے تین اور چار دسمبر کو تہران میں اسلامی ممالک کے وزرائےاطلاعات کےاجلاس کے انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے وزرائے اطلاعات کو چاہئے کہ ایک عالمی اسلامی ذرائع ابلاغ قائم کرنے کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھائيں۔

مجلس خبرگان رہبری کے ایک اور رکن آیت اللہ اسداللہ ایمانی نے بھی ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کو دنیائے اسلام میں ایک عظیم ذرائع ابلاغ قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہئےکیونکہ مغربی نیوز ایجنسیوں کی سواری پر سوار نہيں ہوا جاسکتا۔

آیت اللہ ایمانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مغربی ذرائع ابلاغ صرف مغربی دنیا کے مفادات کے حصول کی کوشش میں ہے کہا کہ اگراسلامی ممالک ذرائع ابلاغ کے لحاظ سے دنیا میں قوی ہوتے تو عالمی افکار پر اثرانداز ہوسکتے تھے اور امریکہ اور یورپ، عالم اسلام کو اپنے مقاصد پرعمل درآمد کامرکز نہيں بنا سکتے تھے۔

اسلامی ممالک کے وزرائے اطلاع رسانی کااجلاس تین اور چار دسمبر کو اور ماہرین کا اجلاس پہلی دسمبر دوہزار چودہ کو تہران میں منعقد ہوگا۔

 .......

/169